ابنا: سرکاري خبررساں اينجنسي نے بتايا ہے کہ فوج کي کاروائي ميں دہشتگردوں کے متعدد خفيہ ٹھکانوں اور اسلحہ کے گوداموں کا پتہ لگانے کے بعد انہيں منہدم کرديا گيا ہے-فوجي ذرائع کے مطابق مرکزي شام کے علاقوں، القصور، قرابيض، جورت الشياح، وادي سابق، باب ھود اور غوطہ فارم کے علاقوں ميں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرديا گيا جن ميں کئي تربيت يافتہ نشانہ باز بھي شامل ہيں-شامي فوج نے صوبہ حمص کے نواحي علاقوں، بھي کاروائي کرکے دہشتگردوں کے اسحلہ کئي گوداموں کو تہس نہس کرديا ہے-اس لڑائي کے دوران متعدد دہشتگرد بھي مارے گئے ہيں-شامي فوج کے ايک دستے نے تلبيسہ ، کراج شاہراہ اور بيت نبھان اور بيت راشد کے درمياني راستے کو بھي دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے جس کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں جبکہ کئي ايک اور گرفتار کر ليا گيا ہے-تلکخ کے نواحي علاقے ميں بھي فوج اور دہشتگردوں کے ساتھ لڑائي ميں متعدد دہشتگردوں کے مارے جانے کي خبر ہے –شام کی ايک اور خـبر يہ ہے کہ مغربي شہر حما کے شمالي مشرقي نواحي علاقوں ميں فوج کے ساتھ لڑائي ميں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ، فوج نے بھاري مقدار ميں اسحلہ اور گولہ بارود بھي برامد کيا ہے-_......./169
24 جون 2013 - 19:30
News ID: 433682
شامي فوج نے مرکزي صوبے حمص اور مغربي شہر حما ميں دہشتگردوں کے خلاف زبردست کاروائي کي ہے-